Sunan Abi Dawood Hadith 4210 (سنن أبي داود)
[4210]إسنادہ حسن
أخرجہ النسائي (5246 وسندہ حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُطَرِّفٍ أَبُو سُفْيَانَ،حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي رَوَّادٍ،عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ،وَيُصَفِّرُ لِحْيَتَہُ بِالْوَرْسِ وَالزَّعْفَرَانِ, وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِكَ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سبتی (رنگی ہوئی کھال سے بنے ہوئے) جوتے استعمال کیا کرتے تھے اور اپنی ڈاڑھی کو ورس اور زعفران بھی لگاتے تھے۔چنانچہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا بھی یہی عمل تھا۔