Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4211 (سنن أبي داود)

[4211] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (3627)

حمید بن وھب،ضعفہ البخاري وغیرہ وقال الحافظ فی التقریب: لین الحدیث (1564)

انوار الصحیفہ ص 149، 150

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ،عَنْ حُمَيْدِ بْنِ وَہْبٍ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ،عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ عَلَی النَّبِيِّ ﷺ رَجُلٌ قَدْ خَضَّبَ بِالْحِنَّاءِ،فَقَالَ: مَا أَحْسَنَ ہَذَا!،قَالَ: فَمَرَّ آخَرُ قَدْ خَضَّبَ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ،فَقَالَ: ہَذَا أَحْسَنُ مِنْ ہَذَا!،قَالَ: فَمَرَّ آخَرُ قَدْ خَضَّبَ بِالصُّفْرَةِ،فَقَالَ: ہَذَا أَحْسَنُ مِنْ ہَذَا كُلِّہِ.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس سے ایک آدمی کا گزر ہوا جس نے اپنے بال مہندی سے رنگے ہوئے تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ کیا خوب ہے!‘‘ پھر دوسرا آدمی گزرا جس نے مہندی اور کتم (بوٹی) سے رنگے ہوئے تھے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ اس سے بڑھ کر عمدہ ہے۔’’پھر ایک اور گزرا ‘ جس نے زرد رنگ سے رنگے ہوئے تھے ‘ آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ ان سب سے عمدہ ہے۔‘‘