Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4214 (سنن أبي داود)

[4214]صحیح

صحیح بخاری (5872)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُطَرِّفٍ الرُّوَاسِيُّ،حَدَّثَنَا عِيسَی،عَنْ سَعِيدٍ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،قَالَ: أَرَادَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ يَكْتُبَ إِلَی بَعْضِ الْأَعَاجِمِ،فَقِيلَ لَہُ: إِنَّہُمْ لَا يَقْرَءُونَ كِتَابًا إِلَّا بِخَاتَمٍ! فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ, وَنَقَشَ فِيہِ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللہِ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارادہ کیا کہ عجمی بادشاہوں کو خط لکھیں۔تو آپ ﷺ کو بتایا گیا کہ وہ لوگ مہر کے بغیر خط نہیں پڑھتے۔تو آپ ﷺ نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی جس میں یہ کلمات کندہ تھے عربی ((محمد رسول اللہ)) /عربی۔