Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4221 (سنن أبي داود)

[4221]صحیح

صحیح بخاری (2094) صحیح مسلم (5868)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ, أَنَّہُ رَأَی فِي يَدِ النَّبِيِّ ﷺ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ يَوْمًا وَاحِدًا،فَصَنَعَ النَّاسُ،فَلَبِسُوا،وَطَرَحَ النَّبِيُّ ﷺ،فَطَرَحَ النَّاسُ. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاہُ عَنِ الزُّہْرِيِّ زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ وَشُعَيْبٌ وَابْنُ مُسَافِرٍ كُلُّہُمْ قَالَ مِنْ وَرِقٍ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کے ہاتھ میں صرف ایک دن چاندی کی انگوٹھی دیکھی ‘ تو لوگوں نے بھی بنوا کر پہن لیں۔نبی کریم ﷺ نے وہ اتار پھینکی تو لوگوں نے بھی اتار پھینکیں۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس روایت کو زہری رحمہ اللہ سے زیاد بن سعد ‘ شعیب اور ابن مسافر نے روایت کیا اور ان سب کا بیان ہے کہ انگوٹھی چاندی کی تھی۔