Sunan Abi Dawood Hadith 4224 (سنن أبي داود)
[4224]إسنادہ حسن
أخرجہ النسائي (5208 وسندہ حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی وَزِيَادُ بْنُ يَحْيَی وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ قَالُوا،حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ حَمَّادٍ أَبُو عَتَّابٍ،حَدَّثَنَا أَبُو مَكِينٍ نُوحُ بْنُ رَبِيعَةَ،حَدَّثَنِي إِيَاسُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ الْمُعَيْقِيبِ-وَجَدُّہُ مِنْ قِبَلِ أُمِّہِ أَبُو ذُبَابٍ-،عَنْ جَدِّہِ،قَالَ: كَانَ خَاتَمُ النَّبِيِّ ﷺ مِنْ حَدِيدٍ،مَلْوِيٌّ عَلَيْہِ فِضَّةٌ،قَالَ: فَرُبَّمَا كَانَ فِي يَدِہِ. قَالَ: وَكَانَ الْمُعَيْقِيبُ عَلَی خَاتَمِ النَّبِيِّ ﷺ.
ایاس بن حارث بن معیقیب نے اپنے دادا معیقیب رضی اللہ عنہ سے روایت کیا خیال رہے کہ ایاس کے نانا کا نام ’’ابوذباب‘‘ ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی انگوٹھی لوہے کی تھی جس پر چاندی کا ملمع کیا گیا تھا۔کہا کہ بسا اوقات وہ انگوٹھی میرے ہاتھ میں ہوتی تھی۔راوی نے کہا کہ سیدنا معیقیب نبی کریم ﷺ کی انگوٹھی کے محافظ تھے۔