Sunan Abi Dawood Hadith 4230 (سنن أبي داود)
[4230] إسنادہ ضعیف
وقال المنذري: ’’ومولاۃ لھم مجہولۃ،وعامر لم یدرک عمر بن الخطاب‘‘ (عون المعبود 148/4)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَہْلٍ وَإِبْرَاہِيمُ بْنُ الْحَسَنِ،قَالَا: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ،أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ أَنَّ عَامِرَ ابْنَ عَبْدِ اللہِ،قَالَ عَلِيُّ بْنُ سَہْلِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَہُ أَنَّ مَوْلَاةً لَہُمْ ذَہَبَتْ بِابْنَةِ الزُّبَيْرِ إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ, وَفِي رِجْلِہَا أَجْرَاسٌ،فَقَطَعَہَا عُمَرُ،ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: إِنَّ مَعَ كُلِّ جَرَسٍ شَيْطَانًا.
عامر بن عبداللہ بن زبیر کا بیان ہے کہ ہماری ایک لونڈی زبیر کی ایک لڑکی کو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ہاں لے گئی۔اس لڑکی کے پاؤں میں گھونگرو تھے۔چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو کاٹ ڈالا اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے ’’ہر گھنٹی کے ساتھ شیطان ہوتا ہے۔‘‘