Sunan Abi Dawood Hadith 4235 (سنن أبي داود)
[4235]إسنادہ حسن
أخرجہ ابن ماجہ (3644 وسندہ حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ،قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ عَبَّادٍ،عَنْ أَبِيہِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا،قَالَتْ: قَدِمَتْ عَلَی النَّبِيِّ ﷺ حِلْيَةٌ مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِيِّ أَہْدَاہَا لَہُ،فِيہَا خَاتَمٌ مِنْ ذَہَبٍ،فِيہِ فَصٌّ حَبَشِيٌّ قَالَتْ فَأَخَذَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِعُودٍ مُعْرِضًا عَنْہُ،أَوْ بِبَعْضِ أَصَابِعِہِ،ثُمَّ دَعَا أُمَامَةَ ابْنَةَ أَبِي الْعَاصِ ابْنَةَ ابْنَتِہِ زَيْنَبَ،فَقَالَ: تَحَلَّيْ بِہَذَا يَا بُنَيَّةُ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے پاس نجاشی کے ہاں سے کچھ زیورات آئے جو اس نے آپ ﷺ کو ہدیہ کیے تھے۔ان میں سونے کی ایک انگوٹھی بھی تھی جس کا نگینہ حبشی انداز کا تھا۔وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اسے لکڑی سے تھاما اور آپ ﷺ اس سے اعراض کرنے والے تھے۔یا آپ ﷺ نے اسے اپنی انگلیوں سے پکڑا پھر (اپنی نواسی) زینب کی بیٹی امامہ دختر ابی العاص کو بلایا اور فرمایا بیٹا! ’’یہ تم پہن لو۔‘‘