Sunan Abi Dawood Hadith 4236 (سنن أبي داود)
[4236]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (4401)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ،عَنْ أَسِيدِ بْنِ أَبِي أَسِيدٍ الْبَرَّادِ،عَنْ نَافِعِ بْنِ عَيَّاشٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: مَنْ أَحَبَّ أَنْ يُحَلِّقَ حَبِيبَہُ حَلْقَةً مِنْ نَارٍ, فَلْيُحَلِّقْہُ حَلْقَةً مِنْ ذَہَبٍ،وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُطَوِّقَ حَبِيبَہُ طَوْقًا مِنْ نَارٍ فَلْيُطَوِّقْہُ طَوْقًا مِنْ ذَہَبٍ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُسَوِّرَ حَبِيبَہُ سِوَارًا مِنْ نَارٍ, فَلْيُسَوِّرْہُ سِوَارًا مِنْ ذَہَبٍ, وَلَكِنْ عَلَيْكُمْ بِالْفِضَّةِ،فَالْعَبُوا بِہَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص اپنے محبوب (بیٹے،بیٹی یا بیوی وغیرہ) کو آگ کا حلقہ پہنانا پسند کرتا ہو تو وہ اسے سونے کا حلقہ پہنا دے اور جسے پسند ہو کہ وہ اپنے محبوب کے گلے میں آگ کا طوق ڈالے تو وہ اسے سونے کی ہنسلی پہنا دے اور جسے پسند ہو کہ وہ اپنے محبوب کو آگ کا کنگن پہنائے تو وہ اسے سونے کا کنگن پہنا دے۔لیکن تم لوگ چاندی،اختیار کرو اور اس سے دل بہلاؤ۔‘‘