Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4254 (سنن أبي داود)

[4254]إسنادہ حسن

سفیان صرح بالسماع عند أحمد (1/393) وتابعہ شیبان بن عبد الرحمن (4/521، 3/114) مشکوۃ المصابیح (5407)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ،عَنْ سُفْيَانَ،عَنْ مَنْصُورٍ،عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنِ الْبَرَاءِ ابْنِ نَاجِيَةَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: تَدُورُ رَحَی الْإِسْلَامِ لِخَمْسٍ وَثَلَاثِينَ،أَوْ سِتٍّ وَثَلَاثِينَ،أَوْ سَبْعٍ وَثَلَاثِينَ،فَإِنْ يَہْلَكُوا فَسَبِيلُ مَنْ ہَلَكَ،وَإِنْ يَقُمْ لَہُمْ دِينُہُمْ يَقُمْ لَہُمْ سَبْعِينَ عَامًا. قَالَ: قُلْتُ: أَمِمَّا بَقِيَ؟ أَوْ مِمَّا مَضَی؟ قَالَ: مِمَّا مَضَی. قَالَ أَبُو دَاوُد: مَنْ قَالَ خِرَاشٍ فَقَدْ أَخْطَأَ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’اسلام کی چکی پینتیس ‘ چھتیس یا سینتیس تک چلے گی۔پھر اگر ہلاک ہوئے تو ہلاک ہونے والوں کی یہی راہ ہو گی اور اگر ان کا دین قائم رہا تو ستر سال تک قائم رہے گا۔‘‘ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا: کیا یہ ستر سال مزید ہوں گے یا سابقہ مدت بھی اس میں شامل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’گزشتہ مدت کے ساتھ۔‘‘ امام بوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں (ربعی بن حراش ’’حا‘‘ بغیر نقطے کے ہے) جس نے خراش ’’خا‘‘ نقطے کے ساتھ کہا اس نے غلطی کی ہے۔