Sunan Abi Dawood Hadith 4263 (سنن أبي داود)
[4263]إسنادہ صحیح
مشکوۃ المصابیح (5405)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ الْحَسَنِ الْمِصِّيصِيُّ،حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ،حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ،قَالَ: حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ جُبَيْرٍ حَدَّثَہُ،عَنْ أَبِيہِ عَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ،قَالَ: ايْمُ اللہِ! لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: إِنَّ السَّعِيدَ لَمَنْ جُنِّبَ الْفِتَنَ،إِنَّ السَّعِيدَ لَمَنْ جُنِّبَ الْفِتَنِ،إِنَّ السَّعِيدَ لَمَنْ جُنِّبَ الْفِتَنُ, وَلَمَنِ ابْتُلِيَ فَصَبَرَ, فَوَاہًا!.
سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا کہ اللہ کی قسم! میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے ’’بلاشبہ انتہائی خوش بخت ہے وہ انسان جو فتنوں سے بچا رہا۔بڑا خوش بخت ہے وہ انسان جو فتنوں سے بچا رہا ‘ بڑا خوش بخت ہے وہ انسان جو فتنوں سے بچا رہا۔اور جو ان میں مبتلا کیا گیا پھر اس نے صبر کیا ‘ تو اس کا کیا کہنا۔‘‘