Sunan Abi Dawood Hadith 4265 (سنن أبي داود)
[4265] إسنادہ ضعیف
ترمذی (2178) ابن ماجہ (3967)
زیاد سیمین کوش: مجہول الحال لم أجد من وثقہ غیر ابن حبان،وقالوا فی التحریر (2081): ’’ضعیف یعتبر بہ فی المتابعات والشواہد حسب‘‘
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ،حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ،حَدَّثَنَا لَيْثٌ،عَنْ طَاوُسٍ،عَنْ رَجُلٍ يُقَالُ لَہُ زِيَادٌ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّہَا سَتَكُونُ فِتْنَةٌ تَسْتَنْظِفُ الْعَرَبَ،قَتْلَاہَا فِي النَّارِ،اللِّسَانُ فِيہَا أَشَدُّ مِنْ وَقْعِ السَّيْفِ. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاہُ الثَّوْرِيُّ،عَنْ لَيْثٍ،عَنْ طَاوُسٍ عَنِ الْأَعْجَمِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’عنقریب فتنہ برپا ہو گا جو سب عربوں کو ہلاک کر ڈالے گا ‘ اس کے مقتول جہنم میں جائیں گے۔اس میں زبان سے بولنا تلوار چلانے سے بھی سخت ہو گا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اس روایت کو ثوری نے بواسطہ لیث ‘ طاؤس سے اور اس نے اعجم سے روایت کیا۔