Sunan Abi Dawood Hadith 4281 (سنن أبي داود)
[4281]إسنادہ حسن
الأسود بن سعید الھمداني حسن الحدیث علی الراجح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ: حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ: حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ خَيْثَمَةَ: حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْہَمْدَانِيُّ،عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ... بِہَذَا الْحَدِيثِ. زَادَ: فَلَمَّا رَجَعَ إِلَی مَنْزِلِہِ،أَتَتْہُ قُرَيْشٌ،فَقَالُوا: ثُمَّ يَكُونُ مَاذَا؟ قَالَ: ثُمَّ يَكُونُ الْہَرْجُ.
اسود بن سعید ہمدانی نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے یہ مذکورہ حدیث بیان کی،اس میں مزید ہے کہ جب آپ اپنے گھر واپس آئے تو قریشی لوگ آپ کے پاس آئے اور پوچھا کہ پھر کیا ہو گا؟ آپ نے فرمایا ’’قتل و غارت‘‘۔