Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4291 (سنن أبي داود)

[4291]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (247)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَہْرِيُّ،أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ،أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ،عَنْ شَرَاحِيلَ بْنِ يَزِيدَ الْمُعَافِرِيِّ،عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،فِيمَا أَعْلَمُ،عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ: إِنَّ اللہَ يَبْعَثُ لِہَذِہِ الْأُمَّةِ-عَلَی رَأْسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ-مَنْ يُجَدِّدُ لَہَا دِينَہَا. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاہُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ الْإِسْكَنْدَرَانِيُّ لَمْ يَجُزْ بِہِ شَرَاحِيلَ.

جناب ابوعلقمہ نے کہا کہ میرے علم و یقین کے مطابق سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کیا ہے،آپ ﷺ نے فرمایا ’’بیشک اللہ ذوالجلال ہر سو سال کے شروع میں یا آخر میں اس امت کے اندر ایک آدمی پیدا کرتا رہے گا جو اس کے دین کو ازسر نو قائم اور مضبوط کرتا رہے گا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس روایت کو عبدالرحمٰن بن شریح اسکندرانی نے (معضل) بیان کیا ہے،وہ شراحیل سے آگے نہیں بڑھا۔(اس نے بعد والے راویوں کا ذکر چھوڑ دیا ہے)۔