Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4312 (سنن أبي داود)

[4312]صحیح

صحیح بخاری (4635) صحیح مسلم (157)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ،عَنْ عُمَارَةَ،عَنْ أَبِي زُرْعَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِہَا،فَإِذَا طَلَعَتْ وَرَآہَا النَّاسُ،آمَنَ مَنْ عَلَيْہَا, فَذَاكَ حِينَ: لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُہَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِہَا خَيْرًا...[الأنعام: 158] , الْآيَةَ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک کہ سورج اپنی مغرب کی جانب سے طلوع نہ ہو لے۔چنانچہ جب یہ طلوع ہو گا اور لوگ اسے دیکھیں گے تو زمین پر بسنے والے سب ایمان لے آئیں گے اور یہ وہی وقت ہوتا (جس کا سورۃ الانعام میں ذکر ہے)۔((لا ینفع نفسا إیمانہا لم تکن آمنت من قبل أو کسبت فی إیمانہا خیرا)) ’’کسی جان کو اس کا ایمان ‘ اگر اس نے اس سے پہلے ایمان نہ قبول کیا ہو ‘ یا ایمان کے ساتھ اچھے عمل نہ کیے ہوئے ‘ نفع آور نہ ہو گا۔‘‘