Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4320 (سنن أبي داود)

[4320]إسنادہ حسن

وروایۃ بقیۃ بن الولید الحمصی عن بحیر بن سعد محمولۃ علی السماع مشکوۃ المصابیح (5485)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ،حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ،حَدَّثَنِي بَحِيرٌ،عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ،عَنْ عَمْرِو بْنِ الْأَسْوَدِ،عَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ،عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ،أَنَّہُ حَدَّثَہُمْ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: إِنِّي قَدْ حَدَّثْتُكُمْ عَنِ الدَّجَّالِ, حَتَّی خَشِيتُ أَنْ لَا تَعْقِلُوا: إِنَّ مَسِيحَ الدَّجَّالِ رَجُلٌ قَصِيرٌ: أَفْحَجُ،جَعْدٌ،أَعْوَرُ،مَطْمُوسُ الْعَيْنِ, لَيْسَ بِنَاتِئَةٍ وَلَا حَجْرَاءَ, فَإِنْ أُلْبِسَ عَلَيْكُمْ،فَاعْلَمُوا أَنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: عَمْرُو بْنُ الْأَسْوَدِ وَلِيَ الْقَضَاءَ.

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’بلاشبہ میں نے تمہیں دجال کے متعلق (بہت کچھ) بتایا ہے۔(اس کے باوجود) مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں تم نے اسے نہ سمجھا ہو ‘ (یاد رکھنا) مسیح دجال ٹھنگنے قد والا ‘ باہر کو نکلی ٹیڑھی پنڈلیوں والا اور بہت گھنگھریالے بالوں والا ہو گا ‘ ایک آنکھ سے کانا ہو گا جو کہ مٹی ہوئی ہو گی ‘ نہ تو ابھری ہوئی اور نہ گہری ہو گی ‘ پھر بھی تمہیں کوئی شبہ ہو تو یاد رکھنا کہ تمہارا رب کانا نہیں ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں عمرو بن اسود کو منصب قضاء سونپا گیا تھا۔