Sunan Abi Dawood Hadith 4334 (سنن أبي داود)
[4334]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُعَاذٍ،حَدَّثَنَا أَبِي،حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی يَخْرُجَ ثَلَاثُونَ كَذَّابًا دَجَّالًا كُلُّہُمْ يَكْذِبُ عَلَی اللہِ وَعَلَی رَسُولِہِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اس وقت تک قیامت نہیں آئے گی جب تک کہ تیس انتہائی جھوٹے فریبی (دجال) نہ آ جائیں۔ان میں سے ہر ایک اللہ اور اس کے رسول پر جھوٹ بولتا ہو گا۔“