Sunan Abi Dawood Hadith 4336 (سنن أبي داود)
[4336] إسنادہ ضعیف
ترمذی (3047،3048) ابن ماجہ (4006)
أبو عبیدۃ عن أبیہ منقطع
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ،حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ رَاشِدٍ،عَنْ عَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ،عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ أَوَّلَ مَا دَخَلَ النَّقْصُ عَلَی بَنِي إِسْرَائِيلَ, كَانَ الرَّجُلُ يَلْقَی الرَّجُلَ فَيَقُولُ: يَا ہَذَا! اتَّقِ اللہَ وَدَعْ مَا تَصْنَعُ, فَإِنَّہُ لَا يَحِلُّ لَكَ،ثُمَّ يَلْقَاہُ مِنَ الْغَدِ فَلَا يَمْنَعُہُ ذَلِكَ أَنْ يَكُونَ أَكِيلَہُ،وَشَرِيبَہُ،وَقَعِيدَہُ،فَلَمَّا فَعَلُوا ذَلِكَ ضَرَبَ اللہُ قُلُوبَ بَعْضِہِمْ بِبَعْضٍ،ثُمَّ قَالَ: لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَی لِسَانِ دَاوُدَ وَعِيسَی ابْنِ مَرْيَمَ-إِلَی قَوْلِہِ-فَاسِقُونَ[المائدة: 78-81]،ثُمَّ قَالَ: كَلَّا, وَاللہِ لَتَأْمُرُنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَلَتَنْہَوُنَّ عَنِ الْمُنْكَرِ،وَلَتَأْخُذُنَّ عَلَی يَدَيِ الظَّالِمِ،وَلَتَأْطُرُنَّہُ عَلَی الْحَقِّ أَطْرًا،وَلَتَقْصُرُنَّہُ عَلَی الْحَقِّ قَصْرًا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’پہلا پہلا نقص اور عیب جو بنو اسرائیل میں داخل ہوا یہ تھا کہ ان میں سے کوئی دوسرے سے ملتا تو اسے کہتا تھا: ارے! اللہ سے ڈرو اور جو کر رہے ہو اس سے باز آ جاؤ،یہ تمہارے لیے حلال نہیں۔پھر اگلے دن ملتا تو اس کے لیے اس کا ہم نوالہ،ہم پیالہ اور ہم مجلس ہونے میں اسے کوئی رکاوٹ نہ ہوتی تھی۔جب ان کا یہ حال ہو گیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو ایک دوسرے پر دے مارا (ان کے اندر اختلاف،تنازع اور بغض و حسد پیدا ہو گیا۔ان میں سے اتفاق و اتحاد اور الفت اٹھا لی گئی) پھر آپ نے یہ آیت پڑھی ((لعن الذین کفروا من بنی إسرائیل علی لسان داود وعیسی ابن مریم)) ’’بنی اسرائیل کے کافروں پر سیدنا داود (علیہ السلام) اور عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام) کی زبانی لعنت کی گئی اس وجہ سے کہ وہ نافرمانیاں کرتے تھے اور حد سے آگے بڑھ جاتے تھے۔آپس میں ایک دوسرے کو برے کاموں سے جو وہ کرتے تھے،روکتے نہ تھے۔جو کچھ بھی وہ کرتے تھے یقیناً بہت برا تھا۔ان میں سے اکثر کو آپ دیکھیں گے کہ وہ کافروں سے دوستیاں کرتے ہیں،بہت برا ہے وہ جو انہوں نے اپنے لیے آگے بھیج رکھا ہے کہ اللہ ان سے ناراض ہوا اور وہ ہمیشہ عذاب میں رہیں گے۔اگر ان کا اللہ پر،نبی پر اور اس پر جو اس کی طرف نازل کیا گیا،ایمان ہوتا تو یہ ان کافروں سے دوستیاں نہ رکھتے لیکن اکثر ان میں سے فاسق ہیں۔‘‘ پھر فرمایا ’’خبردار! اللہ کی قسم! تمہیں بالضرور نیکی کا حکم کرنا ہو گا،برائی سے روکنا ہو گا،ظالم کا ہاتھ پکڑنا ہو گا اور اسے حق پر لوٹانا اور حق کا پابند کرنا ہو گا۔‘‘