Sunan Abi Dawood Hadith 4337 (سنن أبي داود)
[4337] إسنادہ ضعیف
انظر الحدیث السابق (4336)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ ہِشَامٍ،حَدَّثَنَا أَبُو شِہَابٍ الْحَنَّاطُ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ،عَنْ سَالِمٍ،عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،بِنَحْوِہِ،زَادَ: أَوْ لَيَضْرِبَنَّ اللہُ بِقُلُوبِ بَعْضِكُمْ عَلَی بَعْضٍ،ثُمَّ لَيَلْعَنَنَّكُمْ كَمَا لَعَنَہُمْ. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاہُ الْمُحَارِبِيُّ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ،عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ،عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ وَرَوَاہُ خَالِدٌ الطَّحَّانُ عَنِ الْعَلَاءِ،عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ،عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے اس حدیث کی مانند روایت کیا۔اور مزید کہا: ’’ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے دل ایک دوسرے پر دے مارے گا (تمہارے اندر اختلاف و تفرقہ ڈال دے گا) اور پھر اسی طرح لعنت کرے گا جیسے کہ ان کو لعنت کی تھی۔‘‘ (اپنی رحمت سے دور کرے گا)۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس روایت کو محاربی نے بسند علاء بن مسیب،عبداللہ بن عمرو بن مرہ سے،انہوں نے سالم افطس سے،انہوں نے ابوعبیدہ سے،انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے۔اور خالد طحان نے بواسطہ علاء،عمرو بن مرہ سے اور اس نے ابوعبیدہ سے روایت کیا۔