Sunan Abi Dawood Hadith 4339 (سنن أبي داود)
[4339] إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (4009)
عبید اللہ بن جریر مجہول الحال (وإلیہ أشار فی التقریب: 4280) ولم یوثقہ غیر ابن حبان وللحدیث شواھد ضعیفۃ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَّدَدٌ،حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ،حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ أَظُنُّہُ عَنِ ابْنِ جَرِيرٍ،عَنْ جَرِيرٍ،قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: مَا مِنْ رَجُلٍ يَكُونُ فِي قَوْمٍ يُعْمَلُ فِيہِمْ بِالْمَعَاصِي يَقْدِرُونَ عَلَی أَنْ يُغَيِّرُوا عَلَيْہِ فَلَا يُغَيِّرُوا, إِلَّا أَصَابَہُمُ اللہُ بِعَذَابٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَمُوتُوا.
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا ’’جو کوئی ایسی قوم میں ہو کہ ان میں اللہ کی نافرمانیاں کی جا رہی ہوں اور وہ لوگ ان کی اصلاح اور ان کے بدلنے پر قادر ہوں،اس کے باوجود وہ ان کی اصلاح نہ کریں اور انہیں نہ بدلیں تو اللہ تعالیٰ ان سب کو ان کے مرنے سے پہلے عذاب دے گا۔“