Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4353 (سنن أبي داود)

[4353]إسنادہ صحیح

أخرجہ النسائي (1453 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (3544)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْبَاہِلِيُّ،حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ طَہْمَانَ،عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ،عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ،عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا،قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ يَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ, إِلَّا بِإِحْدَی ثَلَاثٍ: رَجُلٌ زَنَی بَعْدَ إِحْصَانٍ, فَإِنَّہُ يُرْجَمُ،وَرَجُلٌ خَرَجَ مُحَارِبًا لِلَّہِ وَرَسُولِہِ, فَإِنَّہُ يُقْتَلُ أَوْ يُصْلَبُ،أَوْ يُنْفَی مِنَ الْأَرْضِ،أَوْ يَقْتُلُ نَفْسًا, فَيُقْتَلُ بِہَا.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو مسلمان گواہی دیتا ہو کہ اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں اس کا خون حلال نہیں ‘ سوائے اس کے کہ تین باتوں میں سے کسی ایک کا مرتکب ہو شادی شدہ ہونے کے بعد زنا کرے ‘ تو پتھروں سے رجم کیا جائے گا ‘ کوئی اللہ اور اس کے رسول کے خلاف ہتھیار اٹھا کر نکلے تو اسے قتل کیا جائے گا یا سولی چڑھایا جائے گا یا ملک بدر کر دیا جائے یا کوئی کسی جان کو مار ڈالے تو اسے اس کے بدلے میں قتل کیا جائے گا۔‘‘