Sunan Abi Dawood Hadith 4358 (سنن أبي داود)
[4358]إسنادہ حسن
أخرجہ النسائي (4074 وسندہ حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ،حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ كَانَ عَبْدُ اللہِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ يَكْتُبُ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ،فَأَزَلَّہُ الشَّيْطَانُ،فَلَحِقَ بِالْكُفَّارِ،فَأَمَرَ بِہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ يُقْتَلَ يَوْمَ الْفَتْحِ, فَاسْتَجَارَ لَہُ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ, فَأَجَارَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عبداللہ بن سعد بن ابو سرح رسول اللہ ﷺ کا کاتب تھا۔تو شیطان نے اسے بہکا لیا اور وہ کفار سے جا ملا۔پھر رسول اللہ ﷺ نے فتح مکہ کے دن اس کے متعلق حکم دیا کہ اسے قتل کر دیا جائے۔تو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے امان طلب کر لی ‘ تو رسول اللہ ﷺ نے اسے امان دے دی۔