Sunan Abi Dawood Hadith 4362 (سنن أبي داود)
[4362] إسنادہ ضعیف
مغیرۃ عنعن و جریر ھو ابن عبدالحمید الضبي
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ الْجَرَّاحِ،عَنْ جَرِيرٍ،عَنْ مُغِيرَةَ عَنِ الشَّعْبِيِّ،عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ،أَنَّ يَہُودِيَّةً كَانَتْ تَشْتُمُ النَّبِيَّ ﷺ وَتَقَعُ فِيہِ, فَخَنَقَہَا رَجُلٌ حَتَّی مَاتَتْ،فَأَبْطَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ دَمَہَا.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت نبی کریم ﷺ کو گالیاں دیا کرتی تھی اور آپ ﷺ کے بارے میں نازیبا الفاظ بولتی تھی۔تو ایک آدمی نے اس کا گلا گھونٹ دیا حتیٰ کہ وہ مر گئی۔تو رسول اللہ ﷺ نے اس کا خون ضائع قرار دیا۔