Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4366 (سنن أبي داود)

[4366]صحیح

انظر الحدیث السابق (4364)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْيَانَ قَالَ،أَخْبَرَنَا ح،وحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ،حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ،عَنْ يَحْيَی يَعْنِي ابْنَ أَبِي كَثِيرٍ،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ بِہَذَا الْحَدِيثِ... قَالَ فِيہِ: فَبَعَثَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي طَلَبِہِمْ قَافَةً،فَأُتِيَ بِہِمْ،قَالَ: فَأَنْزَلَ اللہُ تَبَارَكَ وَتَعَالَی فِي ذَلِكَ: إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللہَ وَرَسُولَہُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا...[المائدة: 33], الْآيَةَ.

جناب ابوقلابہ نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث روایت کی ہے،اس میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے تعاقب میں مخبروں (کھوجیوں) کو بھیجا تو انہیں لے آیا گیا ‘ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اسی سلسلے میں یہ آیت مبارکہ نازل فرمائی ((إنما جزاء الذین یحاربون اللہ ورسولہ ویسعون فی الأرض فسادا)) ’’جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے لڑیں اور زمین میں فساد پھیلائیں (ان کی سزا یہ ہے کہ انہیں قتل کر دیا جائے یا سولی چڑھا دیے جائیں یا الٹی اطراف سے ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دئیے جائیں یا انہیں جلا وطن کر دیا جائے۔‘‘)