Sunan Abi Dawood Hadith 4381 (سنن أبي داود)
[4381]صحیح
صحیح مسلم (2765)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ،حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ،قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَمَّارٍ،حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ, أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ ﷺ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْہُ عَلَيَّ،قَالَ: تَوَضَّأْتَ حِينَ أَقْبَلْتَ؟،قَالَ: نَعَمْ،قَالَ: ہَلْ صَلَّيْتَ مَعَنَا حِينَ صَلَّيْنَا؟،قَالَ: نَعَمْ،قَالَ: اذْہَبْ, فَإِنَّ اللہَ تَعَالَی قَدْ عَفَا عَنْكَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کہ پاس آیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! میں نے حد کا ارتکاب کیا ہے۔(جرم قابل حد ہے) مجھ پر حد قائم فرمائیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’کیا بھلا تو نے آتے وقت وضو کیا تھا؟‘‘ اس نے کہا: جی ہاں! آپ ﷺ نے فرمایا ’’کیا تو نے ہمارے ساتھ مل کر نماز پڑھی ہے؟‘‘ اس نے کہا: جی ہاں! آپ ﷺ نے فرمایا ’’جاؤ اللہ نے تجھے معاف کر دیا ہے۔‘‘