Sunan Abi Dawood Hadith 4393 (سنن أبي داود)
[4393]صحیح
انظر الحدیث السابق (4392)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ،أَخْبَرَنَا عِيسَی ابْنُ يُونُسَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ... بِمِثْلِہِ،زَادَ: وَلَا عَلَی الْمُخْتَلِسِ قَطْعٌ. قَالَ أَبُو دَاوُد: ہَذَانِ الْحَدِيثَانِ لَمْ يَسْمَعْہُمَا ابْنُ جُرَيْجٍ مِنْ أَبِي الزُّبَيْرِ وَبَلَغَنِي،عَنْ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ أَنَّہُ قَالَ إِنَّمَا سَمِعَہُمَا ابْنُ جُرَيْجٍ مَنْ يَاسِينَ الزَّيَّاتِ قَالَ أَبُو دَاوُد: وَقَدْ رَوَاہُمَا الْمُغِيرَةُ بْنُ مُسْلِمٍ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے اسی حدیث کے مثل روایت کیا اور مزید کہا کہ اچکے کا ہاتھ نہیں کٹتا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ دونوں حدیثیں ابن جریج نے ابوزبیر سے نہیں سنیں ہیں۔اور مجھے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے یہ بات پہنچی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ یہ احادیث ابن جریج نے یاسین الزیات سے سنی ہیں۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: یہ احادیث مغیرہ بن مسلم نے بھی بواسطہ ابوزبیر ‘ جابر رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کی ہیں .