Sunan Abi Dawood Hadith 4403 (سنن أبي داود)
[4403] إسنادہ ضعیف
السند منقطع
أبو الضحی لم یدرک علیًا رضي اللہ عنہ
وصح موقوفًا کما تقدم (4400)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا وُہَيْبٌ،عَنْ خَالِدٍ،عَنْ أَبِي الضُّحَی،عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْہِ السَّلَام،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ: عَنِ النَّائِمِ حَتَّی يَسسْتَيْقِظَ،وَعَنِ الصَّبِيِّ حَتَّی يَحْتَلِمَ،وَعَنِ الْمَجْنُونِ حَتَّی يَعْقِلَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاہُ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ يَزِيدَ،عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ زَادَ فِيہِ وَالْخَرِفِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’تین طرح کے آدمیوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے ‘ سوئے ہوئے سے حتیٰ کہ جاگ جائے ‘ بچے سے حتیٰ کہ بالغ ہو جائے اور مجنون سے حتیٰ کہ عقلمند ہو جائے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس روایت کو ابن جریج نے بواسطہ قاسم بن بزید،سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے بیان کیا ہے اور اس میں لفظ ((الخرف)) کا اضافہ کیا۔یعنی وہ آدمی جو بہت زیادہ عمر کی وجہ سے عقل و شعور کی کیفیت پر قائم نہ رہتا ہو۔