Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4408 (سنن أبي داود)

[4408]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (3601)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ،أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ،عَنْ عَيَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ الْقِتْبَانِيِّ،عَنْ شِيَيْمِ بْنِ بَيْتَانَ وَيَزِيدَ بْنِ صُبْحٍ الْأَصْبَحِيِّ،عَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ،قَالَ: كُنَّا مَعَ بُسْرِ بْنِ أَرْطَاةَ فِي الْبَحْرِ،فَأُتِيَ بِسَارِقٍ يُقَالُ لَہُ: مِصْدَرٌ, قَدْ سَرَقَ بُخْتِيَّةً،فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: لَا تُقْطَعُ الْأَيْدِي فِي السَّفَرِ, وَلَوْلَا ذَلِكَ لَقَطَعْتُہُ.

جناوہ بن ابوامیہ کہتے ہیں کہ ہم سیدنا بسر بن ارطاۃ رضی اللہ عنہ کی معیت میں ایک سمندری مہم میں جا رہے تھے کہ ایک چور کو لایا گیا۔اس کا نام مصدر تھا (میم کی زیر کے ساتھ) اس نے ایک بختی اونٹنی چرائی تھی ‘ تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ’’سفر میں ہاتھ نہ کاٹے جائیں۔‘‘ اگر یہ بات نہ ہوتی تو میں اس کا ہاتھ کاٹ ڈالتا۔