Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4415 (سنن أبي داود)

[4415]صحیح

صحیح مسلم (1690)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ،عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ،عَنْ حَطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ الرَّقَاشِيِّ،عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: خُذُوا عَنِّي،خُذُوا عَنِّي: قَدْ جَعَلَ اللہُ لَہُنَّ سَبِيلًا, الثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ جَلْدُ مِائَةٍ وَرَمْيٌ بِالْحِجَارَةِ،وَالْبِكْرُ بِالْبِكْرِ جَلْدُ مِائَةٍ وَنَفْيُ سَنَةٍ.

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’مجھ سے لے لو ‘ مجھ سے لے لو۔تحقیق اللہ تعالیٰ نے ان عورتوں کے لیے راہ نکال دی ہے۔اگر شادی شدہ،شادی شدہ کے ساتھ (ملوث ہو اور بدکاری) کرے تو سو کوڑے ہیں اور پتھر مارنا ہیں ‘ اور کنوارا کنواری کے ساتھ کرے تو سو کوڑے ہیں اور ایک سال کے لیے شہر بدری ہے۔‘‘