Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4422 (سنن أبي داود)

[4422]صحیح

صحیح مسلم (1692)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ،عَنْ سِمَاكٍ،عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ،قَالَ: رَأَيْتُ مَاعِزَ بْنَ مَالِكٍ حِينَ جِيءَ بِہِ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ, رَجُلًا قَصِيرًا أَعْضَلَ لَيْسَ عَلَيْہِ رِدَاءٌ،فَشَہِدَ عَلَی نَفْسِہِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ, أَنَّہُ قَدْ زَنَی،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: فَلَعَلَّكَ قَبَّلْتَہَا؟،قَالَ: لَا وَاللہِ, إِنَّہُ قَدْ زَنَی الْآخِرُ،قَالَ: فَرَجَمَہُ،ثُمَّ خَطَبَ،فَقَالَ: أَلَا كُلَّمَا نَفَرْنَا فِي سَبِيلِ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ, خَلَفَ أَحَدُہُمْ, لَہُ نَبِيبٌ كَنَبِيبِ التَّيْسِ, يَمْنَحُ إِحْدَاہُنَّ الْكُثْبَةَ, أَمَا إِنَّ اللہَ إِنْ يُمَكِّنِّي مِنْ أَحَدٍ مِنْہُمْ, إِلَّا نَكَلْتُہُ عَنْہُنَّ.

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ کہتے ہیں کہ جب ماعز بن مالک کو نبی کریم ﷺ کی خدمت میں لایا گیا تو میں نے اسے دیکھا کہ وہ چھوٹے قد کا موٹا آدمی تھا ‘ اس پر چادر نہیں تھی۔اس نے اپنے اوپر چار گواہیاں دیں کہ اس نے زنا کیا ہے۔تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا ’’شاید تو نے اس کا بوسہ لیا ہو گا؟‘‘ اس نے کہا: نہیں اللہ کی قسم! اس نالائق نے زنا کیا ہے۔چنانچہ آپ ﷺ نے اسے رجم کیا (یعنی حکم دیا) پھر آپ ﷺ نے خطبہ دیا اور فرمایا ’’خبردار! ہم جب اللہ عزوجل کی راہ (جہاد) میں نکلتے ہیں تو کوئی ان میں پیچھے رہ جاتا ہے ‘ ایسے آواز نکالتا ہے جیسے کہ بکرا نکالتا ہے ‘ پھر کسی عورت کو تھوڑی سی کوئی چیز دے دیتا ہے ‘ خبردار! اگر اللہ نے مجھ کو ان میں سے کسی پر قدرت دی تو میں اسے نشان عبرت بنا دوں گا۔‘‘