Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4427 (سنن أبي داود)

[4427]إسنادہ حسن

صحیح بخاری (6824)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا جَرِيرٌ،حَدَّثَنِي يَعْلَی،عَنْ عِكْرِمَةَ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ ح،حَدَّثَنَا زُہَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِيرٍ،حَدَّثَنَا أَبِي،قَالَ: سَمِعْتُ يَعْلَی يَعْنِي ابْنَ حَكِيمٍ يُحَدِّثُ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاس,،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ،قَالَ لِمَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ: لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ،أَوْ غَمَزْتَ،أَوْ نَظَرْتَ؟. قَالَ: لَا،قَالَ: أَفَنِكْتَہَا؟ قَالَ: نَعَمْ،قَالَ: فَعِنْدَ ذَلِكَ أَمَرَ بِرَجْمِہِ. وَلَمْ يَذْكُرْ مُوسَی عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَہَذَا لَفْظُ وَہْبٍ.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ماعز بن مالک سے کہا ’’شاید تو نے بوسہ لیا ہو گا،یا چٹکی بھری ہو گی یا (ویسے ہی) دیکھا ہو گا۔‘‘ اس نے کہا: نہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’کیا بھلا تو نے اس سے فی الواقع جماع کیا ہے؟‘‘ اس نے کہا: ہاں۔تب آپ ﷺ نے اس کو رجم کرنے کا حکم دیا۔موسیٰ (موسیٰ بن اسماعیل) کی روایت میں ابن عباس کا واسطہ مذکور نہیں۔اور یہ لفظ وہب کے ہیں۔