Sunan Abi Dawood Hadith 4428 (سنن أبي داود)
[4428]إسنادہ حسن
عبد الرزاق صرح بالسماع عند ابن الجارود (814) مشکوۃ المصابیح (3627)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ،أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الصَّامِتِ ابْنَ عَمِّ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَيْرَةَ،يَقُولُ: جَاءَ الْأَسْلَمِيُّ نَبِيَّ اللہِ ﷺ،فَشَہِدَ عَلَی نَفْسِہِ أَنَّہُ أَصَابَ امْرَأَةً حَرَامًا-أَرْبَعَ مَرَّاتٍ-, كُلُّ ذَلِكَ يُعْرِضُ عَنْہُ النَّبِيُّ ﷺ،فَأَقْبَلَ فِي الْخَامِسَةِ،فَقَالَ: أَنِكْتَہَا؟،قَالَ: نَعَمْ،قَالَ: حَتَّی غَابَ ذَلِكَ مِنْكَ فِي ذَلِكَ مِنْہَا؟!،قَالَ: نَعَمْ،قَالَ: كَمَا يَغِيبُ الْمِرْوَدُ فِي الْمُكْحُلَةِ،وَالرِّشَاءُ فِي الْبِئْرِ؟،قَالَ: نَعَمْ،قَالَ: فَہَلْ تَدْرِي مَا الزِّنَا؟،قَالَ: نَعَمْ, أَتَيْتُ مِنْہَا حَرَامًا مَا يَأْتِي الرَّجُلُ مِنِ امْرَأَتِہِ حَلَالًا! قَالَ: فَمَا تُرِيدُ بِہَذَا الْقَوْلِ؟،قَالَ: أُرِيدُ أَنْ تُطَہِّرَنِي،فَأَمَرَ بِہِ فَرُجِمَ،فَسَمِعَ النَّبِيُّ ﷺ رَجُلَيْنِ مِنْ أَصْحَابِہِ،يَقُولُ أَحَدُہُمَا لِصَاحِبِہِ: انْظُرْ إِلَی ہَذَا الَّذِي سَتَرَ اللہُ عَلَيْہِ،فَلَمْ تَدَعْہُ نَفْسُہُ حَتَّی رُجِمَ رَجْمَ الْكَلْبِ! فَسَكَتَ عَنْہُمَا،ثُمَّ سَارَ سَاعَةً حَتَّی مَرَّ بِجِيفَةِ حِمَارٍ شَائِلٍ بِرِجْلِہِ،فَقَالَ: أَيْنَ فُلَانٌ وَفُلَانٌ؟،فَقَالَا: نَحْنُ ذَانِ يَا رَسُولَ اللہِ! قَالَ: انْزِلَا, فَكُلَا مِنْ جِيفَةِ ہَذَا الْحِمَارِ!،فَقَالَا،يَا نَبِيَّ اللہِ! مَنْ يَأْكُلُ مِنْ ہَذَا؟ قَالَ: فَمَا نِلْتُمَا مِنْ عِرْضِ أَخِيكُمَا آنِفًا أَشَدُّ مِنْ أَكْلٍ مِنْہُ،وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ, إِنَّہُ الْآنَ لَفِي أَنْہَارِ الْجَنَّةِ يَنْقَمِسُ فِيہَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ (ماعز اسلمی) اسلمی،اللہ کے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنے متعلق گواہی دی کہ وہ ایک عورت کے ساتھ زنا کر بیٹھا یہ گواہی اس نے اپنے خلاف چار مرتبہ دی۔ہر بار نبی کریم ﷺ اس سے اپنا منہ پھیر لیتے تھے۔پھر وہ پانچویں بار سامنے ہوا تو آپ ﷺ نے اس سے پوچھا ’’کیا تو نے فی الواقع اس کے ساتھ جماع کیا ہے؟‘‘ اس نے کہا: ہاں۔آپ ﷺ نے کہا ’’حتیٰ کہ تیرا ذکر اس کی فرج میں غائب ہو گیا تھا؟‘‘ اس نے کہا: ہاں۔آپ نے کہا ’’کیا بھلا جس طرح سلائی سرمے دانی میں غائب ہو جاتی ہے اور ڈول کی رسی کنویں میں چلی جاتی ہے۔“ اس نے کہا: ہاں۔آپ نے پھر پوچھا ’’کیا بھلا جانتے بھی ہو کہ زنا کیا ہوتا ہے؟‘‘ اس نے کہا: ہاں،میں اس سے حرام کام کر بیٹھا ہوں جیسے کہ شوہر اپنی بیوی سے حلال کرتا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تو اپنی اس بات سے کیا چاہتا ہے؟‘‘ اس نے کہا: میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے پاک کر دیں۔تب آپ ﷺ نے حکم دیا تو اسے رجم کیا گیا۔پھر آپ نے اپنے صحابہ میں سے دو آدمیوں کو سنا کہ ایک دوسرے سے کہہ رہا تھا: اس کو دیکھو کہ اللہ نے اس پر پردہ ڈالا تھا مگر اس کے نفس نے اس کو نہیں چھوڑا حتیٰ کہ پتھروں سے مارا گیا جیسے کہ کتے کو مارا جاتا ہے،تو آپ ان سے خاموش رہے۔پھر آپ کچھ دیر چلتے رہے حتیٰ کہ ایک مردہ گدھے کے پاس سے گزرے جس کی ٹانگیں اوپر کو اٹھی ہوئی تھی۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’فلاں اور فلاں کہاں ہیں؟‘‘ انہوں نے کہا: ہم یہ رہے،اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ نے فرمایا ’’اترو اور اس مردار گدھے کا گوشت کھاؤ۔‘‘ انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! بھلا یہ بھی کوئی کھاتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’ابھی جو تم نے اپنے بھائی کی عزت پامال کی ہے،وہ اس کے کھانے سے بدتر ہے۔قسم اس ذات کی جس کے