Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4431 (سنن أبي داود)

[4431]صحیح

صحیح مسلم (1694)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ،حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ح،وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ،عَنْ يَحْيَی بْنِ زَكَرِيَّا وَہَذَا لَفْظُہُ،عَنْ دَاوُدَ،عَنْ أَبِي نَضْرَةَ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ, قَالَ: لَمَّا أَمَرَ النَّبِيُّ ﷺ بِرَجْمِ مَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ خَرَجْنَا بِہِ إِلَی الْبَقِيعِ،فَوَاللہِ مَا أَوْثَقْنَاہُ،وَلَا حَفَرْنَا لَہُ،وَلَكِنَّہُ قَامَ لَنَا،قَالَ أَبُو كَامِلٍ قَالَ فَرَمَيْنَاہُ بِالْعِظَامِ،وَالْمَدَرِ،وَالْخَزَفِ،فَاشْتَدَّ،وَاشْتَدَدْنَا خَلْفَہُ،حَتَّی أَتَی عَرْضَ الْحَرَّةِ،فَانْتَصَبَ لَنَا،فَرَمَيْنَاہُ بِجَلَامِيدِ الْحَرَّةِ،حَتَّی سَكَتَ،قَالَ: فَمَا اسْتَغْفَرَ لَہُ وَلَا سَبَّہُ.

سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،کہا کہ جب نبی کریم ﷺ نے ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ کے رجم کرنے کا حکم فرمایا تو ہم اسے بقیع کی طرف لے چلے،اللہ کی قسم! نہ ہم نے اس کو باندھا اور نہ اس کے لیے گڑھا کھودا۔لیکن وہ ہمارے سامنے کھڑا ہو گیا۔ابوکامل نے کہا کہ ہم نے اسے ہڈیاں،ڈھیلے اور ٹھیکرے مارے تو وہ بھاگ کھڑا ہوا اور ہم بھی اس کے پیچھے بھاگ لیے حتیٰ کہ وہ حرہ (پتھریلی زمین) کی جانب میں آ گیا اور ہمارے سامنے کھڑا ہو گیا تو ہم نے اسے اس جگہ کے بڑے بڑے پتھر مارے حتیٰ کہ وہ ٹھنڈا ہو گیا۔راوی نے کہا کہ پھر آپ ﷺ نے اس کے لیے نہ استغفار کیا اور نہ کسی طرح سے برا بھلا کہا۔