Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4438 (سنن أبي داود)

[4438] إسنادہ ضعیف

ابن جریج وأبو الزبیر عنعنا

انوار الصحیفہ ص 157

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،قَالَ:،حَدَّثَنَا ح،وحَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ الْمَعْنَی قَالَ،أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ, أَنَّ رَجُلًا زَنَی بِامْرَأَةٍ،فَأَمَرَ بِہِ النَّبِيُّ ﷺ،فَجُلِدَ الْحَدَّ،ثُمَّ أُخْبِرَ أَنَّہُ مُحْصَنٌ،فَأَمَرَ بِہِ فَرُجِمَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ مَوْقُوفًا عَلَی جَابِرٍ وَرَوَاہُ أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ بِنَحْوِ ابْنِ وَہْبٍ لَمْ يَذْكُرِ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: إِنَّ رَجُلًا زَنَی،فَلَمْ يُعْلَمْ بِإِحْصَانِہِ،فَجُلِدَ،ثُمَّ عُلِمَ بِإِحْصَانِہِ فَرُجِمَ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ایک عورت کے ساتھ بدکاری کی تو رسول اللہ ﷺ نے اس کے متعلق حکم دیا تو اسے حد کے کوڑے مارے گئے۔پھر بتایا گیا کہ وہ شادی شدہ ہے تو آپ ﷺ نے حکم دیا تو اسے سنگسار کیا گیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس حدیث کو محمد بن بکر برسانی نے ابن جریح سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کیا ہے۔اور ابوعاصم نے ابن جریح سے،ابن وہب کی مانند روایت کیا اور اس نے نبی کریم ﷺ کا ذکر نہیں کیا۔کہا کہ ایک آدمی نے زنا کیا تو اس کے شادی شدہ ہونے کا معلوم نہ ہوا تو اس کو کوڑے مارے گئے۔پھر معلوم ہوا کہ وہ شادی شدہ ہے تو رجم کیا گیا۔