Sunan Abi Dawood Hadith 4570 (سنن أبي داود)
[4570]صحیح
صحیح مسلم (1683)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَہَارُونُ بْنُ عَبَّادٍ الْأَزْدِيُّ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ أَنَّ عُمَرَ اسْتَشَارَ النَّاسَ فِي إِمْلَاصِ الْمَرْأَةِ فَقَالَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ شَہِدْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَضَی فِيہَا بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ فَقَالَ ائْتِنِي بِمَنْ يَشْہَدُ مَعَكَ فَأَتَاہُ بِمُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ زَادَ ہَارُونُ فَشَہِدَ لَہُ يَعْنِي ضَرْبَ الرَّجُلِ بَطْنَ امْرَأَتِہِ قَالَ أَبُو دَاوُد بَلَغَنِي عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ إِنَّمَا سُمِّيَ إِمْلَاصًا لِأَنَّ الْمَرْأَةَ تُزْلِقُہُ قَبْلَ وَقْتِ الْوِلَادَةِ وَكَذَلِكَ كُلُّ مَا زَلَقَ مِنْ الْيَدِ وَغَيْرِہِ فَقَدْ مَلِصَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وُہَيْبٌ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ الْمُغِيرَةِ عَنْ عُمَرَ بِمَعْنَاہُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ أَنَّ عُمَرَ قَالَ
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے مشورہ کیا کہ اگر کسی عورت کے پیٹ کا بچہ ساقط کر دیا گیا ہو (تو اس میں کیا دیت ہو؟)۔سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے اس میں ایک غلام یا لونڈی دینے کا فیصلہ فرمایا تھا۔سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ کوئی گواہ لایئے جو آپ کی تائید میں گواہی دے۔چنانچہ وہ محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کو لے آئے۔ہارون نے مزید کہا: چنانچہ انہوں نے گواہی دی یعنی اگر کوئی پیٹ والی عورت کو صدمہ پہنچائے (تو اس کی دیت یہی ہے)۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابوعبید سے مروی ہے کہ اسقاط کو ((إملاص)) اس لیے کہتے ہیں کہ عورت بچے کو قبل از وقت پھسلا دیتی ہے۔اور ہر وہ چیز جو ہاتھ وغیرہ سے پھسل جائے اسے ((ملص)) کہتے ہیں۔