Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4572 (سنن أبي داود)

[4572]إسنادہ صحیح

أخرجہ ابن ماجہ (2641 وسندہ صحیح) ورواہ النسائي (4743 وسندہ صحیح)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْمِصِّيصِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَنَّہُ سَمِعَ طَاوُسًا عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عُمَرَ أَنَّہُ سَأَلَ عَنْ قَضِيَّةِ النَّبِيِّ ﷺ فِي ذَلِكَ فَقَامَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ فَقَالَ كُنْتُ بَيْنَ امْرَأَتَيْنِ فَضَرَبَتْ إِحْدَاہُمَا الْأُخْرَی بِمِسْطَحٍ فَقَتَلَتْہَا وَجَنِينَہَا فَقَضَی رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي جَنِينِہَا بِغُرَّةٍ وَأَنْ تُقْتَلَ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ الْمِسْطَحُ ہُوَ الصَّوْبَجُ قَالَ أَبُو دَاوُد و قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ الْمِسْطَحُ عُودٌ مِنْ أَعْوَادِ الْخِبَاءِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّہْرِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ طَاوُسٍ قَالَ قَامَ عُمَرُ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ عَلَی الْمِنْبَرِ فَذَكَرَ مَعْنَاہُ لَمْ يَذْكُرْ وَأَنْ تُقْتَلَ زَادَ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ قَالَ فَقَالَ عُمَرُ اللہُ أَكْبَرُ لَوْ لَمْ أَسْمَعْ بِہَذَا لَقَضَيْنَا بِغَيْرِ ہَذَا حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التَّمَّارُ أَنَّ عَمْرَو بْنَ طَلْحَةَ حَدَّثَہُمْ قَالَ حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قِصَّةِ حَمَلِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ فَأَسْقَطَتْ غُلَامًا قَدْ نَبَتَ شَعْرُہُ مَيِّتًا وَمَاتَتْ الْمَرْأَةُ فَقَضَی عَلَی الْعَاقِلَةِ الدِّيَةَ فَقَالَ عَمُّہَا إِنَّہَا قَدْ أَسْقَطَتْ يَا نَبِيَّ اللہِ غُلَامًا قَدْ نَبَتَ شَعْرُہُ فَقَالَ أَبُو الْقَاتِلَةِ إِنَّہُ كَاذِبٌ إِنَّہُ وَاللہِ مَا اسْتَہَلَّ وَلَا شَرِبَ وَلَا أَكَلَ فَمِثْلُہُ يُطَلُّ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ أَسَجْعَ الْجَاہِلِيَّةِ وَكَہَانَتَہَا أَدِّ فِي الصَّبِيِّ غُرَّةً قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ كَانَ اسْمُ إِحْدَاہُمَا مُلَيْكَةَ وَالْأُخْرَی أُمَّ غُطَيْفٍ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ کے اس فیصلے کے بارے میں دریافت کیا (جو پیٹ کے بچے کے بارے میں ہوا تھا) تو حمل بن مالک بن نابغہ اٹھا اور کہا کہ میں دو عورتوں کے درمیان میں تھا (میری دو بیویاں تھیں) تو ایک نے دوسری کو خیمے کا بانس دے مارا اور اس کو اور اس کے پیٹ کے بچے کو مار ڈالا۔چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے اس کے بچے کے بارے میں ایک غلام ادا کرنے کا فیصلہ کیا اور اس عورت کو (جو قاتلہ تھی قصاص میں) قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نضر بن شمیل نے کہا کہ ((مسطح)) سے مراد وہ لکڑی ہے جس کے ذریعے سے تنور سے روٹی نکالی جاتی ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: جبکہ ابوعبید نے کہا کہ ((مسطح)) خیمے کی لکڑی کو کہتے ہیں۔