Sunan Abi Dawood Hadith 4597 (سنن أبي داود)
[4597]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (172)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ, وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی،قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ،حَدَّثَنَا صَفْوَانُ،ح وحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ،حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ،قَالَ: حَدَّثَنِي صَفْوَانُ نَحْوَہُ،قَالَ: حَدَّثَنِي أَزْہَرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْحَرَازِيُّ،عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْہَوْزَنِيِّ،عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ, أَنَّہُ قَامَ فِينَا،فَقَالَ: أَلَا إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَامَ فِينَا،فَقَالَ:أَلَا إِنَّ مَنْ قَبْلَكُمْ مِنْ أَہْلِ الْكِتَابِ افْتَرَقُوا عَلَی ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ مِلَّةً, وَإِنَّ ہَذِہِ الْمِلَّةَ سَتَفْتَرِقُ عَلَی ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ, ثِنْتَانِ وَسَبْعُونَ فِي النَّارِ وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ, وَہِيَ الْجَمَاعَةُ. زَادَ ابْنُ يَحْيَی وَعَمْرٌو فِي حَدِيثَيْہِمَا: وَإِنَّہُ سَيَخْرُجُ مِنْ أُمَّتِي أَقْوَامٌ تَجَارَی بِہِمْ تِلْكَ الْأَہْوَاءُ, كَمَا يَتَجَارَی الْكَلْبُ لِصَاحِبِہِ. وَقَالَ عَمْرٌو: الْكَلْبُ بِصَاحِبِہِ لَا يَبْقَی مِنْہُ عِرْقٌ،وَلَا مَفْصِلٌ, إِلَّا دَخَلَہُ.
ابو عامر ہوزنی کا بیان ہے کہ سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ ہم میں خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور کہا: خبردار! تحقیق رسول اللہ ﷺ ہم میں کھڑے ہوئے اور فرمایا خبردار! تم سے پہلے اہل کتاب بہتر (72) فرقوں میں تقسیم ہوئے تھے اور یہ ملت تہتر (73) فرقوں میں تقسیم ہو گی۔بہتر (72) آگ میں جائیں گے اور ایک فرقہ جنت میں جائے گا اور یہی الجماعۃ ہو گا۔ابن یحییٰ اور عمرو نے اپنی روایتوں میں مزید کہا بلاشبہ میری امت میں سے کچھ قومیں نکلیں گی ان میں یہ اہواء (من پسند نظریات اور اعمال کو دین میں داخل کرنا) ایسے سرایت کر جائیں گی جیسے کہ باؤلے پن کی بیماری اپنے بیمار میں سرایت کر جاتی ہے۔حضرت عمرو نے کہا باؤلے پن کے بیمار کی کوئی رگ اور کوئی جوڑ باقی نہیں رہتا جس میں اس بیماری کا اثر نہ ہو۔