Sunan Abi Dawood Hadith 5021 (سنن أبي داود)
[5021]صحیح
صحیح بخاری (6984) صحیح مسلم (2261)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
-حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ،قَالَ: سَمِعْتُ زُہَيْرًا, يَقُولُ: سَمِعْتُ يَحْيَی بْنَ سَعِيدٍ, يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ, يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا قَتَادَةَ،يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ, يَقُولُ: الرُّؤْيَا مِنَ اللہِ،وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ،فَإِذَا رَأَی أَحَدُكُمْ شَيْئًا يَكْرَہُہُ, فَلْيَنْفُثْ عَنْ يَسَارِہِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ،ثُمَّ لِيَتَعَوَّذْ مِنْ شَرِّہَا, فَإِنَّہَا لَا تَضُرُّہُ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ’’اچھا خواب اللہ عزوجل کی طرف سے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔چنانچہ جب کوئی شخص کوئی ناپسند چیز دیکھے تو چاہیئے کہ اپنے بائیں جانب تین بار تھوکے،پھر اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے۔بلاشبہ وہ (خواب) اسے ضرر نہیں پہنچائے گا۔‘‘