Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5024 (سنن أبي داود)

[5024]صحیح

صحیح بخاری (7042)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ،قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،حَدَّثَنَا أَيُّوبُ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ, أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: مَنْ صَوَّرَ صُورَةً عَذَّبَہُ اللہُ بِہَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ،حَتَّی يَنْفُخَ فِيہَا،وَلَيْسَ بِنَافِخٍ،وَمَنْ تَحَلَّمَ كُلِّفَ أَنْ يَعْقِدَ شَعِيرَةً،وَمَنِ اسْتَمَعَ إِلَی حَدِيثِ قَوْمٍ يَفِرُّونَ بِہِ مِنْہُ, صُبَّ فِي أُذُنِہِ الْآنُكُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جس نے کوئی تصویر بنائی تو اللہ اسے اس کی وجہ سے قیامت میں عذاب دے گا،حتیٰ کہ وہ اس میں روح پھونکے،مگر وہ نہیں پھونک سکے گا اور جس نے جھوٹے طور پر یہ دعویٰ کیا کہ اس نے یہ خواب دیکھا ہے تو اسے اس بات کا مکلف کیا جائے گا کہ جو کے دانے میں گرہ باندھے (جو کہ ناممکن ہے) اور جس نے کسی قوم کی بات سننے کی کوشش کی جبکہ وہ اپنی بات کرنے کے لیے اس سے دور ہو رہے ہوں تو قیامت کے دن اس کے کان میں سیسہ ڈالا جائے گا۔‘‘