Sunan Abi Dawood Hadith 5025 (سنن أبي داود)
[5025]صحیح
صحیح مسلم (2270)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ ثَابِتٍ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ, أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: رَأَيْتُ اللَّيْلَةَ كَأَنَّا فِي دَارِ عُقْبَةَ بْنِ رَافِعٍ،وَأُتِينَا بِرُطَبٍ مِنْ رُطَبِ ابْنِ طَابٍ،فَأَوَّلْتُ, أَنَّ الرِّفْعَةَ لَنَا فِي الدُّنْيَا،وَالْعَاقِبَةَ فِي الْآخِرَةِ،وَأَنَّ دِينَنَا قَدْ طَابَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’میں نے آج رات دیکھا گویا ہم عقبہ بن رافع رضی اللہ عنہ کے گھر میں ہیں اور ہمیں (مدینہ کی معروف عمدہ) تازہ کھجور ابن طاب پیش کی گئی ہے۔تو میں نے اس کی یہ تعبیر کی ہے کہ ہمیں دنیا میں رفعت و سربلندی حاصل ہو گی اور آخرت میں انجام عمدہ ہو گا اور ہمارا دین بھی خوب (پھل پھول گیا) ہے۔‘‘