Sunan Abi Dawood Hadith 5042 (سنن أبي داود)
[5042]صحیح
أخرجہ ابن ماجہ (3881 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (1215)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ بَہْدَلَةَ،عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ،عَنْ أَبِي ظَبْيَةَ،عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَبِيتُ عَلَی ذِكْرٍ طَاہِرًا فَيَتَعَارُّ مِنَ اللَّيْلِ, فَيَسْأَلُ اللہَ خَيْرًا مِنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ, إِلَّا أَعْطَاہُ إِيَّاہُ. قَالَ ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ: قَدِمَ عَلَيْنَا أَبُو ظَبْيَةَ فَحَدَّثَنَا بِہَذَا الْحَدِيثِ،عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ. قَالَ ثَابِتٌ: قَالَ فُلَانٌ: لَقَدْ جَہِدْتُ أَنْ أَقُولَہَا حِينَ أَنْبَعِثُ, فَمَا قَدَرْتُ عَلَيْہَا.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص باوضو ہو کر اﷲ کا ذکر کرتے ہوئے سو جائے اور پھر رات کو کسی وقت اس کی آنکھ کھلے (اور بستر پر اپنا پہلو وغیرہ بدلے) اور اﷲ سے دنیا و آخرت کی کوئی خیر مانگ لے ‘ تو وہ اسے عنایت فرما دے گا۔‘‘ ثابت بنانی کہتے ہیں راوی حدیث ابوظبیہ ہمارے ہاں آئے اور انہوں نے ہمیں یہ حدیث بواسطہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے بیان کی۔ثابت رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ ایک صاحب نے کہا: میں نے بڑی کوشش کی ہے کہ رات کو اٹھوں اور ایسی کوئی دعا کر لوں مگر میں اس میں کامیاب نہیں ہو سکا۔