Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5044 (سنن أبي داود)

[5044] إسنادہ ضعیف

بعض آل أم سلمۃ: مجہول (انظر عون المعبود 471/4)

انوار الصحیفہ ص 175

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،عَنْ بَعْضِ آلِ أُمِّ سَلَمَةَ, كَانَ فِرَاشُ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوًا مِمَّا يُوضَعُ الْإِنْسَانُ فِي قَبْرِہِ،وَكَانَ الْمَسْجِدُ عِنْدَ رَأْسِہِ.

جناب ابوقلابہ نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے خاندان میں سے کسی فرد سے روایت کیا کہ نبی کریم ﷺ کا بستر ایسے بچھایا جاتا تھا جیسے انسان قبر میں رکھا جاتا ہے اور مسجد آپ ﷺ کے سر کی طرف ہوتی تھی۔