Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5046 (سنن أبي داود)

[5046]صحیح

صحیح بخاری (6311) صحیح مسلم (2710)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ،قَالَ: سَمِعْتُ مَنْصُورًا يُحَدِّثُ،عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ،قَالَ: حَدَّثَنِي الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ،قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِذَا أَتَيْتَ مَضْجَعَكَ, فَتَوَضَّأْ وُضُوءَكَ لِلصَّلَاةِ،ثُمَّ اضْطَجِعْ عَلَی شِقِّكَ الْأَيْمَنِ،وَقُلِ: اللہُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْہِي إِلَيْكَ،وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ،وَأَلْجَأْتُ ظَہْرِي إِلَيْكَ, رَہْبَةً وَرَغْبَةً إِلَيْكَ،لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَی مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ،آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ،وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ. قَالَ: فَإِنْ مِتَّ مِتَّ عَلَی الْفِطْرَةِ،وَاجْعَلْہُنَّ آخِرَ مَا تَقُولُ قَالَ الْبَرَاءُ فَقُلْتُ: أَسْتَذْكِرُہُنَّ،فَقُلْتُ: وَبِرَسُولِكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ! قَالَ: لَا, وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ.

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا ’’جب اپنے بستر پر جانے لگو تو وضو کر لیا کرو جیسے نماز کے لیے کرتے ہو ‘ پھر اپنی دائیں کروٹ پر لیٹ جاؤ اور کہو ((اللہم أسلمت وجہی إلیک وفوضت أمری إلیک وألجأت ظہری إلیک رہبۃ ورغبۃ إلیک لا ملجأ ولا منجی منک إلا إلیک آمنت بکتابک الذی أنزلت وبنبیک الذی أرسلت)) ’’اے اﷲ! میں نے اپنا چہرہ تیرے تابع کر دیا اور اپنا معاملہ تیرے سپرد کر دیا ‘ اپنی کمر تیری طرف لگا لی (تجھے ہی اپنا سہارا بنا لیا) مجھے تیرا ہی ڈر ہے اور شوق بھی تیری طرف ہے۔تجھ سے بھاگ کر کے میرے لیے تیرے سوا کہیں کوئی جائے پناہ اور جائے نجات نہیں۔میں تیری اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل کی ہے اور اس نبی کو تسلیم کیا جسے تو نے رسول بنا کر بھیجا ہے۔‘‘ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اگر تو (اس رات میں) مر گیا تو فطرت (دین اسلام) پر مرے گا۔اور چاہیئے کہ یہ تیری آخری بات ہو (اس کے بعد کوئی اور گفتگو نہ ہو)۔‘‘ سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے اس دعا کو یاد کرتے ہوئے دہرایا تو لفظ کہہ دیے ((وبرسولک الذی أرسلت)) ’’میں تیرے اس رسول پر ایمان لایا جسے تو نے بھیجا ہے۔‘‘ تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’نہیں (بلکہ جو الفاظ میں نے تمہیں پڑھائے ہیں وہی یاد کرو ‘ اور وہ الفاظ ہیں) ((وبنبیک الذی أرسلت)) ’’میں تیرے اس نبی پر ایمان لایا جسے تو نے رسول بنا کر بھیجا ہے۔‘‘