Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5048 (سنن أبي داود)

[5048]صحیح

انظر الحدیث السابق (5046)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْغَزَّالُ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الْأَعْمَشِ وَمَنْصُورٍ،عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنِ الْبَرَاءِ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ... بِہَذَا. قَالَ سُفْيَانُ: قَالَ: أَحَدُہُمَا إِذَا أَتَيْتَ فِرَاشَكَ طَاہِرًا،وَقَالَ الْآخَرُ: تَوَضَّأْ وُضُوءَكَ لِلصَّلَاةِ.... وَسَاقَ مَعْنَی مُعْتَمِرٍ.

سیدنا براء (براء بن عازب) رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے یہی حدیث روایت کی۔سفیان نے (اپنے اساتذہ اعمش اور منصور کے متعلق) کہا کہ ان میں سے ایک کے الفاظ یہ تھے ’’جب تم باوضو ہو کر اپنے بستر پر آؤ۔‘‘ اور دوسرے نے کہا: ’’جب تم اپنے بستر پر آنے کا ارادہ کرو تو وضو کر لو جیسے نماز کے لیے کرتے ہو۔‘‘ اور معتمر (کی گزشتہ روایت 5046) کے ہم معنی بیان کی۔