Sunan Abi Dawood Hadith 5049 (سنن أبي داود)
[5049]صحیح
صحیح بخاری (6312)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ سُفْيَانَ،عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ،عَنْ رِبْعِيٍّ،عَنْ حُذَيْفَةَ،قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا نَامَ قَالَ: اللہُمَّ بِاسْمِكَ أَحْيَا وَأَمُوتُ،وَإِذَا اسْتَيْقَظَ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَمَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْہِ النُّشُورُ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب سونے لگتے تو یہ دعا پڑھتے تھے ((اللہم باسمک أحیا وأموت)) ’’اے اﷲ! تیرے ہی نام سے میں زندہ ہوتا اور مرتا ہوں۔یعنی سوتا اور جاگتا ہوں۔‘‘ اور جب جاگتے تو یہ پڑھتے ((الحمد للہ الذی أحیانا بعد ما أماتنا وإلیہ النشور)) ’’تمام تعریفیں اس اﷲ کی ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا (نیند کے بعد جگایا) اور اسی کی طرف اٹھنا ہے۔‘‘