Sunan Abi Dawood Hadith 5050 (سنن أبي داود)
[5050]صحیح
صحیح بخاری (6320) صحیح مسلم (2714)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ،حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ،حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِذَا أَوَی أَحَدُكُمْ إِلَی فِرَاشِہِ فَلْيَنْفُضْ فِرَاشَہُ بِدَاخِلَةِ إِزَارِہِ, فَإِنَّہُ لَا يَدْرِي مَا خَلَفَہُ عَلَيْہِ،ثُمَّ لِيَضْطَجِعْ عَلَی شِقِّہِ الْأَيْمَنِ،ثُمَّ لِيَقُلْ: بِاسْمِكَ رَبِّي وَضَعْتُ جَنْبِي،وَبِكَ أَرْفَعُہُ, إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي فَارْحَمْہَا،وَإِنْ أَرْسَلْتَہَا فَاحْفَظْہَا بِمَا تَحْفَظُ بِہِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی اپنے بستر پر آنے لگے تو چاہیئے کہ اپنے بستر کو اپنی چادر کے پلو سے جھاڑ لے ‘ کیا خبر اس کے بعد اس پر کوئی چیز آ گئی ہو ‘ پھر اپنی دائیں کروٹ پر لیٹ جائے اور یہ دعا پڑھے ((باسمک ربی وضعت جنبی وبک أرفعہ إن أمسکت نفسی فارحمہا وإن أرسلتہا فاحفظہا بما تحفظ بہ عبادک الصالحین)) ’’تیرے ہی نام سے اے میرے رب! میں نے اپنا پہلو رکھا ہے اور تیرے ہی نام سے اسے اٹھاؤں گا۔اگر تو میری جان کو روک لے (موت دیدے) تو اس پر رحم فرما اور اگر چھوڑ دے تو اس کی حفاظت فرما جس طرح تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت فرماتا ہے۔‘‘