Sunan Abi Dawood Hadith 5053 (سنن أبي داود)
[5053]صحیح
صحیح مسلم (2715)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ،أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ،عَنْ ثَابِتٍ،عَنْ أَنَسٍ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ: إِذَا أَوَی إِلَی فِرَاشِہِ،قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِي أَطْعَمَنَا،وَسَقَانَا،وَكَفَانَا؟،وَآوَانَا, فَكَمْ مِمَّنْ لَا كَافِيَ لَہُ وَلَا مُؤْوِيَ!؟.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنے بستر پر آتے تو یہ دعا پڑھتے تھے ((الحمد للہ الذی أطعمنا وسقانا وکفانا وآوانا فکم ممن لا کافی لہ ولا مئوی)) ’’تمام تعریفیں اس اللہ کی ہیں جس نے ہمیں کھلایا،پلایا،دکھوں تکلیفوں سے ہماری حفاظت فرمائی اور ہمیں رہنے کی جگہ عنایت فرمائی،کتنی ہی مخلوق ہے کہ کوئی ان کی کفایت کرنے والا نہیں اور نہ کوئی انہیں جگہ دینے والا ہے۔‘‘