Sunan Abi Dawood Hadith 5054 (سنن أبي داود)
[5054]إسنادہ صحیح
ثور ھو ابن یزید مشکوۃ المصابیح (2409)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ التِّنِّيسِيُّ،حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَسَّانَ،حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَمْزَةَ،عَنْ ثَوْرٍ،عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ،عَنْ أَبِي الْأَزْہَرِ الْأَنْمَارِيِّ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ،كَانَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَہُ مِنَ اللَّيْلِ،قَالَ: بِسْمِ اللہِ وَضَعْتُ جَنْبِي،اللہُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي،وَأَخْسِئْ شَيْطَانِي،وَفُكَّ رِہَانِي،وَاجْعَلْنِي فِي النَّدِيِّ الْأَعْلَی. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاہُ أَبُو ہَمَّامٍ الْأَہْوَازِيُّ،عَنْ ثَوْرٍ،قَالَ: أَبُو زُہَيْرٍ الْأَنْمَارِيُّ.
سیدنا ابوازہر انماری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب رات کو سونے لگتے تو یہ دعا پڑھتے ((بسم اللہ وضعت جنبی اللہم اغفر لی ذنبی وأخسئ شیطانی وفک رہانی واجعلنی فی الندی الأعلی)) ’’اللہ کے نام سے میں نے اپنا پہلو رکھ دیا۔اے اللہ! میرے گناہ بخش دے،میرے شیطان کو دفع (دور) کر دے،میرے نفس کو (آگ سے) آزاد کر دے اور مجھے اعلیٰ و افضل مجلس والوں میں بنا دے۔‘‘ (ملائکہ اور انبیاء و رسل کا ہم نشین بنا دے)۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں۔اس روایت کو ابوہمام اہوازی (محمد بن زبرقان) نے ثور سے نقل کیا تو (ابو ازہر کی بجائے) ابوزہیر انماری کہا۔