Sunan Abi Dawood Hadith 5067 (سنن أبي داود)
[5067]صحیح
أخرجہ الترمذي (3392 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (2390)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ،عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَاءٍ،عَنْ عَمْرِو بْنِ عَاصِمٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ, أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! مُرْنِي بِكَلِمَاتٍ أَقُولُہُنَّ إِذَا أَصْبَحْتُ وَإِذَا أَمْسَيْتُ! قَالَ: قُلِ: اللہُمَّ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ،وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّہَادَةِ،رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَہُ،أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ،أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي،وَشَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِہِ-قَالَ:-قُلْہَا إِذَا أَصْبَحْتَ وَإِذَا أَمْسَيْتَ،وَإِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی کلمات ارشاد فرمائیں جو میں صبح اور شام کے وقت پڑھا کروں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ پڑھا کرو ((اللہم فاطر السموات والأرض عالم الغیب والشہادۃ رب کل شیء وملیکہ أشہد أن لا إلہ إلا أنت أعوذ بک من شر نفسی وشر الشیطان وشرکہ)) ’’اے اللہ! آسمانوں اور زمیں کے پیدا کرنے والے! پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے! ہر شے کے پالنے والے اور اس کے مالک! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔میں اپنے نفس کی شرارت،شیطان کے شر اور اس کے شرک سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔‘‘ یہ دعا صبح،شام اور سوتے وقت پڑھا کرو۔‘‘