Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5068 (سنن أبي داود)

[5068]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (2389)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا وُہَيْبٌ،حَدَّثَنَا سُہَيْلٌ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ كَانَ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ: اللہُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا،وَبِكَ أَمْسَيْنَا،وَبِكَ نَحْيَا،وَبِكَ نَمُوتُ،وَإِلَيْكَ النُّشُورُ. وَإِذَا أَمْسَی قَالَ: اللہُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا،وَبِكَ نَحْيَا،وَبِكَ نَمُوتُ،وَإِلَيْكَ النُّشُورُ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ،جب صبح ہوتی تو یہ دعا پڑھتے تھے ((اللہم بک أصبحنا وبک أمسینا وبک نحیا وبک نموت وإلیک النشور)) ’’اے اللہ! ہم نے تیرے (فضل کے) ساتھ صبح کی اور تیرے (فضل کے) ساتھ شام کرتے ہیں۔تیرے ہی فضل سے زندہ اور تیرے ہی نام پر مرتے ہیں اور تیری ہی طرف اٹھ کر جانا ہے۔‘‘ اور شام کے وقت یہ کلمات یوں کہتے ((اللہم بک أمسینا وبک نحیا وبک نموت وإلیک النشور)) ’’اے اللہ! ہم نے تیرے ہی (فضل کے) ساتھ شام کی اور تیرے ہی فضل سے زندہ اور تیرے ہی نام پر مرتے ہیں اور تیری ہی طرف اٹھنا ہے۔“