Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5069 (سنن أبي داود)

[5069]حسن

الحدیث الآتي (5078) شاھد لہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي فُدَيْكٍ قَالَ،أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ الْغَازِ بْنِ رَبِيعَةَ،عَنْ مَكْحُولٍ الدِّمَشْقِيِّ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ, أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ،أَوْ يُمْسِي: اللہُمَّ إِنِّي أَصْبَحْتُ أُشْہِدُكَ،وَأُشْہِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ،وَمَلَائِكَتَكَ،وَجَمِيعَ خَلْقِكَ, أَنَّكَ أَنْتَ. اللہُ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ،وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ, أَعْتَقَ اللہُ رُبُعَہُ مِنَ النَّارِ،فَمَنْ قَالَہَا مَرَّتَيْنِ أَعْتَقَ اللہُ نِصْفَہُ،وَمَنْ قَالَہَا ثَلَاثًا أَعْتَقَ اللہُ ثَلَاثَةَ أَرْبَاعِہِ،فَإِنْ قَالَہَا أَرْبَعًا أَعْتَقَہُ اللہُ مِنَ النَّارِ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص صبح یا شام کے وقت درج ذیل دعا پڑھ لے،تو اللہ تعالیٰ اس کا چوتھائی حصہ آگ سے آزاد فرما دے گا۔اور جو شخص اسے دو بار پڑھے،اللہ اس کا آدھا حصہ آگ سے آزاد کر دے گا۔اور جو شخص اسے تین بار پڑھے،اللہ تعالیٰ اس کا تین چوتھائی آگ سے آزاد کر دے گا۔اور جو شخص چار بار پڑھے،تو اللہ تعالیٰ اسے (کامل طور پر) آگ سے آزاد فرما دے گا۔‘‘ (دعا کے کلمات یہ ہیں) (( اللہم إنی أصبحت أشہدک وأشہد حملۃ عرشک وملائکتک وجمیع خلقک أنک أنت اللہ لا إلہ إلا أنت وأن محمدا عبدک ورسولک)) ’’اے اللہ! میں نے صبح کی ہے اور تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرا عرش اٹھانے والے اور دیگر فرشتوں اور تیری ساری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ تو ہی اللہ ہے،تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔اور محمد (ﷺ) تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں۔‘‘